10 دسمبر 2011 - 20:30

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ 14 سو سال گزرنے کے بعد بھی غم حسین ع ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے مقصد شہادت امام حسین ع کو سمجھا جائے۔

ابنا: جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں شہادت امام حسین ع کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں لوگوں کی کثیر تعداد کے علاوہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر میاں محمد اسلم اور نائب امیر زبیر فاروق خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے مقصد شہادت امام حسین ع پر روشنی ڈالی اور امام عالی مقام ع کے حضور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آج 14 سو سال گزرنے کے بعد بھی غم حسین ع ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔ محرم الحرام کے آغاز سے ہی ہر سو غم و سوگ کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے اور نواسہ رسول ع پر ڈھائے جانے والے ظلم پر احتجاج کیا جاتا ہے، لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ مقصد شہادت امام حسین ع کو سمجھا جائے۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا کہنا تھا کہ پاکستان انقلاب کی دہلیز پر کھڑا ہے۔ عوام بیدار ہوں اور اللہ، نبی اکرم ص اور قرآن کے سایہ میں تبدیلی برپا کرنے کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

............

/169